چیئرمین نادرا سے کینیا کے وفد کی ملاقات، ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Published On 15 May,2023 07:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نادرا طارق ملک سے کینیا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

چیئرمین نادرا نے وفد کو ای گورنمنٹ اور ڈیجیٹل شناخت کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا، وفد کی قیادت کینیا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستانی طلباء کیلئے 44 ہزار سے زائد سکالر شپس کا اعلان

طارق ملک نے کہا کہ ملک بھر میں آئی ڈی رجسٹریشن یونیورسل کوریج ایک شاندار کارنامہ ہے، جس پر پرنسپل سیکرٹری اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کینیا نے کہا کہ آئی ڈی مینجمنٹ اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نائجیریا، سوڈان، کینیا اور صومالیا کی حکومتوں کو آئی ڈی رجسٹریشن سسٹم کی معاونت فراہم کر رہے ہیں، نادرا کارڈ پرنٹنگ، نیٹ ورک کمیونی کیشن، انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر سرٹیفکیشن حاصل کرچکا ہے۔