اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا میڈیکل چیک اَپ کرانے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
اسد عمر کی جانب سے آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کی فیملی کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، اسد عمر سے فیملی کی ملاقات ان کا آئینی حق ہے۔
آمنہ علی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو وکلا سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، جس پر عدالت نے اسد عمر کی فیملی اور وکلا کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے اسد عمر کے میڈیکل چیک اَپ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو جیل ڈاکٹرز کے علاوہ باہر سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا جائے۔