اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شیریں مزاری کو تیسری بار حراست میں لے لیا گیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ڈاکٹر شیریں مزاری کو آج ہی رہائی ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری میری والدہ کو لےجانے کے لئے پہنچ گئی، واضح عدالتی احکامات کے باوجود پولیس میری والدہ کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔