اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی خاتون رہنما بیرسٹر ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، اسلام آباد پولیس کے مسلح اہلکاروں نے خاتون رہنما کو گرفتار کیا، پولیس اہلکار ملیکہ بخاری کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری اور فلک ناز جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوپہر ہی بیرسٹر ملیکہ بخاری کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے تھے، گزشتہ روز بھی ڈاکٹر شیریں مزاری اور فلک ناز کو رہائی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔