کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی نظربندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو ایم پی او کے تحت جیکب آباد جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو بھی ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہوں: علی زیدی
علی زیدی کو نظربندی کیلئے جیکب آباد جیل منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صرف سابق وفاقی وزیر کو ہی گھر پر نظربند کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی، جس پر حکومت سندھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، علی زیدی نے آج ہی مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔