اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنماؤں علی محمد خان اور بیرسٹر ملیکہ بخاری کو رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
بیرسٹر ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، اسلام آباد پولیس کے مسلح اہلکاروں نے گرفتار کیا، پولیس اہلکار ملیکہ بخاری کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے علی محمد خان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج دوپہر ہی علی محمد خان اور بیرسٹر ملیکہ بخاری کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے تھے، گزشتہ روز شیریں مزاری اور فلک ناز کو بھی رہائی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔