اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو تیسری بار گرفتار کرنے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شیریں مزاری کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے، حکم نامے کے مطابق شیریں مزاری کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو تیسری بار حراست میں لے لیا گیا
شیریں مزاری آج ہی اسلام آباد کے مقدمے سے ڈسچارج ہوکر گھر پہنچی تھیں، راولپنڈی پولیس نے کچھ دیر قبل شیریں مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے شیریں مزاری کو گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوبارہ اڈیالہ جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو تین ایم پی او کے تحت 15 دن کے لئے نظر بند کیا گیا ہے۔