ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018: وفاقی شرعی عدالت محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی

Published On 19 May,2023 01:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی شرعی عدالت ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ آج سنائے گی۔

ٹرانسجینڈر بل 2018 کے خلاف تمام پٹیشنز پر وفاقی شرعی عدالت نے 11 مئی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے ایکٹ کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے شرعی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت ڈاکٹر سید محمد انور آج بروز جمعہ فیصلہ سنائیں گے۔

Advertisement