کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان

Published On 19 May,2023 11:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

سیکرٹری تعلیم نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جا رہی ہیں۔