کراچی : فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق

Published On 17 May,2023 12:46 am

کراچی: ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کوجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے  گا۔

Advertisement