دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

Published On 16 May,2023 11:22 pm

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کے باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ کالا خطائی روڈ پر گاؤں جنوعہ میں پیش آیا، مرنے والوں میں افتخار اور اسکا بیٹا فضل عباس شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بجھوا دیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

Advertisement