سرگودھا: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ فیصل آباد روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے کار کو روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے کار میں سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 39 سالہ وسیم اور 63 سالہ اسحاق کے نام سے ہوئی جبکہ 39 سالہ عمیر شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹارگٹ کلنگ کا وقوعہ پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے سامنے پیش آیا ، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔