کراچی : پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

Published On 19 May,2023 01:55 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا ، ماوا اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement