حیدرآباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق قاسم آباد کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نصراللہ خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ شہدادکوٹ کا رہائشی کا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔