بہاولپور: (دنیا نیوز) چک نمبر 102 ڈی بی یزمان میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی گردن پر کٹ کا نشان ہے، قتل ہونے والوں میں، 45 سالہ راشد، 45 سالہ شازیہ راشد، 15 سالہ عبدالرحمن، اور 55 سالہ رحمت بی بی شامل ہیں۔
چاروں افراد کے مبینہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔