بنوں : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنوں پولیس کے مطابق دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔