اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ڈاکو ہلاک

Published On 17 May,2023 02:16 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود پل قمبر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ڈکیتی شدہ مال، موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تین نامعلوم ڈاکو جاوید منظور نامی شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کراس فائرنگ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے ، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement