میلسی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
میلسی پولیس کے مطابق تھانہ مترو کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 7 مقدمات کا اشتہاری اور 48 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عمران عرف عمرانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم عمران عرف عمرانی قتل، ڈکیتی، رابری، اقدام قتل سمیت 48 سنگین مقدمات میں چالان شدہ اور ریکارڈ یافتہ تھا جبکہ 2 رابری معہ قتل، 3 اقدام قتل کے علاوہ 7 مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم دوران واردات فائرنگ کر کے شہریوں کو قیمتی جان سے محروم کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔