سیہون : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع سیہون میں مشتبہ کاری کے الزام میں ایک سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیہون میں نوین فاطمہ نامی ایک سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، تاہم اس کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔
نوین حال ہی میں امتحان پاس کرنے کے بعد سکول ٹیچر کے طور پر تعینات ہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے، معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔