کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے 4 ماہ میں کراچی ایئرپورٹ پر مشتبہ ، جعلی سفری دستاویزات پر 16 مسافروں کو آف لوڈ کیا۔
آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے آف لوڈ کئے گئے ملزمان کے خلاف 16 انکوائریاں درج کیں، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف 12 مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے امیگریشن نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔