لاہور: (دنیا نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جناح ہاؤس میں کرائم سین محفوظ بنانے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی فرانزک ٹیموں کے ہمراہ جناح ہاؤس آمد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود، ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان بھی ساتھ تھے۔
پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے شعبہ کرائم سین انویسٹی گیشن سے ڈاکٹر ناصر، عبدالرحمن، اعظم خان اور ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کرائم سین کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کرائم سین یونٹ سمیت فرانزک ٹیموں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو شواہد بارے بریفنگ دی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں۔