اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،3 ملزم گرفتار

Published On 18 May,2023 11:43 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتےہوئے تین ملزمان گرفتار کرلیے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائیاں لاہور ،ہنگو اور پشاور میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 45 ہیروئن بھرے کیپسول، 93 نشہ آور گولیاں اور 54 کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے ۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی میں 3 ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں جن کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔


 

Advertisement