لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان شوکت خانم ہسپتال میں چیک اپ کروانے کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ روز معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث وہ رات گئے چیک اپ کے لئے شوکت خانم ہسپتال گئے۔
چئیرمین عمران خان زمان پارک سے شوکت خانم ہسپتال چیک اپ کے لیے روانہ- #خان_میں_تمھارے_ساتھ_ہوں
— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
pic.twitter.com/TrFlCHgQpn
ذرائع نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹے تک سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا اور اس دوران ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد عمران خان واپس اپنے گھر زمان پارک پہنچے۔
خیال رہے کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال روانگی اور گھر واپسی کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔