ننکانہ صاحب: مسجد کے تعمیراتی کاموں میں مصروف 2 مزدور گو سے گر کر جاں بحق

Published On 21 May,2023 05:13 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) مسجد کے تعمیراتی کاموں میں مصروف 2 مزدور گو سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مزدور نگینہ مسجد واربرٹن میں کام کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک گو کھل گئی اور دونوں مزدور زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 37 سالہ رمضان ساکن ضلع وہاڑی اور 28 سالہ فرحان ساکن اقصی کالونی واربرٹن کے نام سے ہو ئی ہے۔

37 سالہ رمضان وہاڑی کا رہائشی ہے اور مزدوری کیلئے واربرٹن ضلع ننکانہ آیا تھا۔ 

Advertisement