مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

Published On 21 May,2023 07:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی درالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پرایک بار پھرآگ بھڑک اٹھی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق آگ ٹریل فور،ڈھوک جیون کے قریب اونچائی کے مقام پر لگی ،آگ پر قابو پانے کے لیے وائلڈ لائف کا عملہ مصروف عمل ہیں۔

سی ڈی اے کےاہلکار وائلڈ لائف کی معاونت کیلئےموجود ہیں جبکہ مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ پر50فیصد کنٹرول کرلیا گیاہے۔ 

Advertisement