راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کی نظربندی کو ان کی بیٹی ایمان مزاری نے عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا تھا، ڈاکٹر شیریں مزاری کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کالعدم قرار دیا تھا، ڈاکٹر شیریں مزاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حکم پر رہا کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گجرات پولیس نے حراست میں لے لیا، شیریں مزاری کے خلاف گجرات میں درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا۔