لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے

 لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں  فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں حلقوں میں 28 مئی کو ضمنی الیکشن منعقد کیے جانے تھے ، قومی اسمبلی کی مدت 90 روز سے کم رہ چکی ہے ، قانونی طور پر ضمنی الیکشن ان حلقوں میں نہیں ہوسکتے ، پشاور ہائیکورٹ نے بھی خیبر پختونخوا میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے، لہذا  این اے 108 اور 118 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک طرف کہتا ہے پنجاب میں الیکشن نہیں کروا سکتے، دوسری طرف دونوں حلقوں کے لیے فنڈز جاری کرکے ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ: این اے 108 اور 118 میں ضمنی الیکشن رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔