اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اور راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے وکیل راجہ آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل راجہ آفتاب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باہر نکلتے ہیں تو گرفتار کر لیے جاتے ہیں، عدالت نے علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کردی۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔