لاہور: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین رہنماؤں کی راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کا مبینہ کردار نظر آرہا ہے جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کنول شوزب کا پیغام آگے پارٹی کی ویمن ونگ کی دیگر خواتین کو پہنچا رہی ہیں ۔
مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا پی ٹی آئی کی کارکن سبرینہ سےکہہ رہی ہیں کہ اب جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول ( سابق ایم این اے کنول شوذب) نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نےکہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے فیض آباد آدمی جا رہے ہیں ۔
جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے میں کنول شوزب کا مبینہ کردار،،، پی ٹی آئی خواتیں رہنماؤں کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی#DunyaNews #AudioLeak pic.twitter.com/oyRweUNE7u
— Dunya News (@DunyaNews) May 24, 2023
فرح آغا نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا ساری سروسز بند ہیں ، فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ سے بھی بات کر رہی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ والی جگہ پر اتنی بری شیلنگ ہو رہی ہے، پولیس اور لڑکوں کی لڑائی ہو رہی ہے، صدر جانے کے سارے راستے بند ہیں، ، فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا گیا ۔
حکومت نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کیاتھا ۔