لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے اور سنگین روابط کا الزام عائد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حکومت کے لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے، ثابت کریں کہ 9 مئی یا اس سے پہلے کسی ایک شخص کو بھی میں نے کال کی ہو۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 24, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ٹوئٹر کے ذریعے لبرٹی چوک پر احتجاج کی کال دی تھی، جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت میں گکھڑ شہر میں تھا، عمران خان نے گرفتاری سے متعلق 8 مئی کو مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا