ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

Published On 24 May,2023 11:06 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا ، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی سندھ، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی ، تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہا۔

سب سے زیا دہ بارش سندھ میں سکرنڈ 17، پنجاب میں فیصل آباد ، مری16، نور پور تھل 12، جوہر آباد، منڈی بہاؤالدین 10، سرگودھا 08، چکوال، جہلم 03، سیالکوٹ (سٹی03، ایئر پورٹ 02)، حافظ آباد میں 02 ملی میٹر ہوئی۔

اسلام آباد (سٹی 02، سیدپور، گولڑہ، بوکڑہ ،ایئر پورٹ 01)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 01)، اٹک، قصور، منگلہ 01، کشمیر میں راوالاکوٹ 15، مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ04) ،گڑھی دوپٹہ 03، کوٹلی 01، خیبر پختونخوا میں کاکول 10، مالم جبہ 06، ڈیرہ اسماعیل خان ( ایئر پورٹ 05، سٹی 04)، دروش ، میر کھانی04 ، باچا خان (ایئرپور ٹ)، 03، پشاور(ایئرپورٹ 03،سٹی 02)، کالام، پٹن میں 02 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ دیر (اپر 02، لوئر 01)، چترال، چراٹ میں 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 09، استور08، اسکردو 06 ،گوپس 05، بونجی 03 ،بلوچستان میں قلات میں 08 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 45، موہنجودڑو، پڈعیدن، سکھر، دادو 44، روہڑی، لاڑکانہ اور خیر پور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement