بہاولنگر : ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

Published On 26 May,2023 02:20 am

بہاولنگر: ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے چک نمبر 107 ڈاھرنوالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ خاتون کی غلام ظہراں کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

Advertisement