پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین بیت المال پنجاب احسن عنصر بھٹی نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر باد کہہ دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما احسن عنصر بھٹی نے کہا کہ ابھی کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا، اداروں کے خلاف مہم میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتا، فوج ہماری سرحدوں کی نگہبان ہے جس سے ٹکراؤ ملک دشمنی ہے۔
خیال رہے کہ احسن عنصر بھٹی پی پی 71 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے تھے، وہ بطور چیئرمین بیت المال پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔