لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے عظمیٰ خان پر ڈیرہ غازی خان کے تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کیا، عظمیٰ خان پر مقدمہ 5261 کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں: عمران خان
ایف آئی آر کے مطابق 6 ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی، عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد خان نے عثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500 کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا۔
متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواستیں دے رکھی تھیں، عظمیٰ خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خریدی۔