لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں ابرار الحق اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی کہانیاں سن کر فخر محسوس کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں
انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو ایک فوجی گھرانہ ہے، ہمیشہ ہر مسلمان کی طرح فوج میں جانے کا شوق تھا، شہدا سے جذباتی وابستگی رہی، خانہ کعبہ میں اپنے لیے شہادت کی دعا کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مراد راس نے بھی پی ٹی آئی اور عمران خان سے راہیں جدا کر لیں
ابرار الحق نے کہا کہ سہارا ٹرسٹ کے تحت کینسر ہسپتال بنایا، ہر سال ہم سہارا کی فیملیز کو تقریبات میں بلاتے اور تحائف دیتے ہیں، سیاست میں مقبولیت نہ پیسے کا لالچ تھا، سہارا کے اب اربوں کے اثاثے ہیں، بدقسمتی سے سیاست میں میرا کام پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، مجھے اپنی فیملی اور صحت پر فوکس کرنا ہے، 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں، اخلاقیات اور دین میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں۔