اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق کابینہ کے ارکان نے ایک سال گزرنے کے باوجود پاسپورٹ واپس جمع نہیں کروائے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے ارکان کو جاری سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دئیے گئے ہیں، قانون کے مطابق سفارتی پاسپورٹ عہدے سے ہٹنے کے بعد واپس کرنے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ متعدد مرتبہ خطوط کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیا، ایک سال گزرنے کے باوجود سابق کابینہ نے پاسپورٹ واپس جمع کرانے کے قانون پر عمل نہیں کیا۔