پی ڈی ایم کا معیشت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے: حماد اظہر

Published On 27 May,2023 05:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اب چین پر انحصار کیا جائے گا یہ تشویشناک صورتحال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے تاجروں کو بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام منسوخ ہو چکا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا کہ اب ہماری بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے ایک دو طرفہ تعاون کافی نہیں ہے، پی ڈی ایم کا معیشت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ 

Advertisement