پشاور : (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت علی کاکہنا تھا کہ میں تحریک انصاف سے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں ، ہم پر تشدد مظاہروں کے حامی نہیں ہیں ، یہ ملک، فوج اور ادارے ہمارے ہیں، یہ فوج ہے تو ملک ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ میں ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتا ، تحریک انصاف کی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہا ہوں، اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں ۔
شوکت علی کا مزید کہناتھا کہ اپنے کاروبار کو توجہ دینا چاہتا ہوں، آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کروں گا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے قریبی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔