کراچی : (دنیانیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی جس سے ثابت ہو کہ عمران اسماعیل9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو بےگناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظورکرلی اور عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سیاست اور پارٹی کو خیربادکہہ دیا
عدالت نے عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔