کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق سے پانی مانگ رہی ہے، اگر پانی وفاق نے دینا ہے تو پھر کراچی بھی ان کے حوالے کر دیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شکایت اور احتجاج ان سے کیا جاتا ہے جن سے توقعات ہوں، پیپلز پارٹی کے ہر دور میں ایک ہی طریقہ واردات ہوتا ہے، 50 سال کی تاریخ بتا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل انہوں نے بتا دیا ہے کہ یہ نااہل ہیں، بتایا جائے پکا قلعہ حیدر آباد میں گولی چلانے والے کتنے لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا، ہم نے کبھی احتجاج کے دوران شہدا کی یادگاروں کو نقصان نہیں پہنچایا۔