میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا

Published On 29 May,2023 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر 15 جون کو صبح 8 بجے سے 5 بجے کے درمیان اجلاس بلائے گا، جس وقت ریٹرننگ افسراجلاس بلائےمقررہ وقت میں تمام یوسی چیئرمین ایوان میں موجود ہوں گے۔

مقرر کردہ مخصوص وقت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دیا جا سکے گا، جو یو سی چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین حلف نہیں اٹھا سکے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن جلد ریٹرننگ افسران کا اعلان کرے گا۔