کراچی: مجموعی طور پر 1359 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

Published On 22 May,2023 11:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں مجموعی طور پر 1359 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا۔

81 منتخب نمائندوں نے ابھی تک اپنےعہدوں کا حلف نہیں اٹھایا، ضلع ملیر میں منتخب نمائندوں کی تعداد 180 ہے، 12 نمائندوں نے حلف نہیں اٹھایا، کورنگی میں 222 میں سے 16نمائندے تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدر آباد کا میئر کون ہوگا؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا دیا

ضلع شرقی کے 252 منتخب نمائندوں میں سے 237 نے حلف اٹھا لیا، جنوبی میں 10 منتخب نمائندے غیر حاضر رہے، 146 نے حلف اٹھایا۔

ضلع غربی میں حلف نہ اٹھانیوالے امیدواروں کی تعداد سب سے کم 3 رہی، ضلع وسطی کے 270 میں سے 16 منتخب نمائندوں نے حلف نہیں اٹھایا، کیماڑی ضلع کے 192 منتخب نمائندوں میں سے 183 نے حلف اٹھایا۔