کراچی اور حیدر آباد کا میئر کون ہوگا؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا دیا

Published On 18 May,2023 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی اور حیدر آباد کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی کا میئر اس کمرے میں بیٹھا ہے، مرادعلی شاہ نے کہا کہ کاشف شورو میئر حیدرآباد جبکہ مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کےامیدواروں کے نام بھی فائنل کر لیے گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کا حق نہیں مارتے، آئیں گرفتاریاں پیش کریں ورنہ گرفتارکریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرفتاری کے بعد ان کے لوگوں کو ووٹ کے لئے لے کر آئیں گے، یہ نہ سمجھیں کہ منتخب ہیں تو بس بھی جلا سکتے ہیں یا کچھ اور بھی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔