سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی کی برتری

Published On 07 May,2023 05:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 26 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 19 اضلاع میں 37 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، ضمنی الیکشن کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

کراچی
کورنگی ڈگری کالج پولنگ سٹیشن نمبر 5 لانڈھی ٹاؤن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار نے برتری حاصل کرلی، پی ٹی آئی کا امیدوار دورے جبکہ تحریک لبیک تیسرے نمبر پر ہے۔

لیاری یو سی 2 ایجوکیٹر سکول خواتین بوتھ کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر، جماعت اسلامی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

کورنگی ڈگری کالج پولنگ سٹیشن نمبر 5 لانڈھی ٹاؤن کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کو برتری حاصل، پی ٹی آئی دوسرے، تحریک لبیک تیسرے نمبر پر رہی۔

یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 5 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے فیصل نسیم آگے جبکہ ٹی ایل پی کے یاسین علی دوسرے نمبر پر ہیں، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بالترتیب تیسرے اور چوتھے پر براجمان ہیں۔

یوسی ٹو کے پولنگ سٹیشن نمبر 22 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی نے ضلع غربی میں میدان مار لیا ہے، پیپلزپارٹی دوسرے جبکہ تحریک انصاف اور ٹی ایل پی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر رہی۔

ضلع غربی یوسی ٹو کے پولنگ سٹیشن نمبر 18 کے غیر سرکاری، غیرحتمی نتیجے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمر پر ہے۔

یوسی 2 لیاری ٹاؤن میں پولنگ سٹیشن 6 پر جماعت اسلامی کے جواد شعیب کامیاب قرار، پیپلزپارٹی کےعبدالقادر کی پوزیشن دوسری رہی۔

ضلع لیاری خواتین کے پولنگ بوتھ نمبر 2 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر لوہار پہلے نمبر پر جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار جواد شعیب کا نمبر دوسرا رہا۔

ضلع وسطی نیوکراچی یوسی6نارتھ ناظم آباد کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کےفیصل نسیم پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کےحامدشاہد دوسرے نمبر پرہیں۔

اؤن کی یوسی 9 سے پیپلز پارٹی کے فرحان قادری وارڈ کونسلر کی نشست پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

نوشہرو فیروز
کنڈیارو یونین کونسل محبت ڈیرو سیال کی پولنگ سٹیشن تین بہرام (خواتین) کے غیر حتمی نتیجے میں چیئرمین سیٹ کے آزاد امیدوار محمد حسن خشک آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اسرار احمد خشک دوسرے نمبر پر ہیں۔

بدین
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع بدین وارڈ نمبر 5 میں پیپلزپارٹی کے راجہ سہیل پہلی پوزیشن پر ہیں۔
وارڈ نمبر 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جرنل کونسلر کی نشت پر پیپلزپارٹی کے سکندر شاہ کامیاب قرار پائے ہیں، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد
حیدرآباد یوسی 17 وارڈ 3 کے پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین محمد عثمان ملک پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، آزاد امیدوار محمد اسلم نشان باجا دوسرے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار علی رضا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یوسی 137 وارڈ نمبر 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین امیدوار میر ذوالفقار تالپور آگے جبکہ تحریک انصاف کے سیف الرحمٰن دوسرے نمبر پر ہیں۔

یوسی 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے کے مطابق ٹی ایل پی کے چئیرمین کے امید وار محمد رضا آگے، پی ٹی آئی کی امیدوار آرزو فیصل دوسرے نمبر پر ہیں۔

 یوسی 5 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پی پی امیدوارامیر علی کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالجبار دوسرے نمبر پر رہے۔

دادو
یوسی 66 کے پولنگ سٹیشن ہیرو خان کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی کے اسلم لغاری آگے جبکہ تحریک انصاف کے شاہد حسین لغاری دوسرے نمبر پر ہیں۔

یونین کونسل 66 کے پولنگ سٹیشن مرید دیرو کے نتائج کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار شاہد حسین لغاری آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم خان لغاری دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیرپور ناتھن شاہ کی یونین کونسل 22 کے مکمل غیرسرکاری نتیجے کے مطابق چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہد علی کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت علی دوسرے نمبر پر رہے۔

کشمور
کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے اصغر کھوسو کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمحمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

سجاول

سجاول یونین کونسل 6 کے تمام 8 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار منور علی کامیاب قرار، پیپلز پارٹی کے امیدوار عطاء اللہ شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔

سکھر
یونین کونسل نمبر 16، 10 میں سے 4 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ دنیا نیوز کو موصول ہو چکا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو سب سے آگے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار صدیق کلہوڑو دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنوعاقل کی یونین کونسل بائیجی کے مکمل غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شفقت بھٹو کامیاب، جے یو آئی امیدوار صدیق کلہوڑو دوسرے نمبرپر رہے۔

ٹھٹھہ
یونین کونسل نمبر 25 کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار الیاس پروزانی کامیاب، آزاد امیدوار محمد خان مرگر دوسرے نمبر پر رہے۔

 سندھ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ 26 اضلاع میں 292 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے۔

جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ ہوئی، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو، نوشہرو فیروز، دادو اور ٹھٹھہ میں تین، تین، حیدرآباد میں دس نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

یاد رہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہو سکے تھے۔