نوشہرو فیروز: ( دنیا نیوز ) پہلے ووٹ پھر بارات، محراب پور میں 2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے۔
ٹاؤن کمیٹی محراب پور میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں دونوں دولہوں نے پولنگ سٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دولہا ماجد بابو اور دولہا راشد بابو نے بارات لے کر حیدرآباد جانا تھا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دولہا ماجد بابو نے کہا کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے جبکہ دولہا راشد بابو کا کہنا تھا کہ یادگار دن پر بھی حق رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔