کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا۔
شہر کی 11 یوسیز اور 15 وارڈ کی نشستوں پر پولنگ کل 7 مئی بروز اتوار کو ہوگی، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 234 امیدوار مدمقابل ہیں۔
وارڈز کی 15 نشستوں پر 115 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل آج ہو گی۔
واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 7 مئی صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے سکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر فورسز کی تعیناتی درکار ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی سٹیک، فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے۔