کراچی: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی چھ یونین کونسلز پر دوبارہ گنتی روک دی، جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
راجہ عارف سلطان منہاس کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کرلئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یونین کونسلز کے 17 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا، کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔