ایم کیو ایم کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے پر غور

Published On 24 March,2023 11:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کا ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں نے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دیے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیو ایم کے امیدواروں نے غربی، کورنگی، وسطی اضلاع سے کاغذات جمع کروائے ہیں، شہر میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کی 11 نشستوں پر 18 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement