کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کا حتمی مرحلہ شروع ہو گیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایوان کے لیے 237 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، 214 کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 23 مسترد کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر مختلف جماعتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 115 فارم جمع کروائے گئے، 102 فارم منظور کر لیے گئے جبکہ 13 فارم مسترد کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین و وائس چیئرمین انتخابات کا شیڈول جاری
یوتھ کے 30 کاغذات نامزدگی میں سے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے، لیبر کے 53 فارمزمیں سے 51 کے کاغذات نامزدگی منظور، دو مسترد ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں کیلئے 31 میں سے 28 کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، 3 مسترد ہوئے، معذوروں کی نشستوں کے لیے 3 کاغذات منظور، 2 مسترد ہوئے۔
الیکشن کمیشن نے خواجہ سراؤں کی نشست کے لیے تینوں کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔