گجرات: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے جانب سے سلیم سرور جوڑا کو چناب پل سے حراست میں لیا گیا، پولیس ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی سٹی اسد اسحاق نے کی، پی ٹی آئی رہنما کو لاہور کے میو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپسی پر گاڑی سے اتار کر گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ورثاء نے بتایا ہے کہ ضمانت کے باوجود سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کیا گیا، 24 مئی کو سابق ایم پی اے سلیم جوڑا کو ہارٹ اٹیک کے شبہ میں حالت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا، سلیم سرور جوڑا 14 روز تک 16 ایم پی او کے تحت حافظ آباد جیل میں بند بھی رہے۔